مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 43
مکتوبات احمد ۴۳ جلد پنجم لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خدا کے بیان فرمودہ ہیں۔ اس لئے فیصلہ چاہتا ہوں کہ کونسے معانی صحیح ہیں اور خدا کے بیان فرمودہ معانی کو نسے ہیں یعنی وہ معانی ٹھیک ہیں جو مجھے سمجھ آ گئے ہیں اور باقی تفصیل خدا کے حوالے کرتا ہوں ! حوالے کرتا ہوں اور دوسرے معنوں میں تفاسیر صحیح ہیں کہ ہر صفت کی تاویل کر دی گئی ہے ۔ فقط ۔ والسلام العارض مکتوب نمبر ۲ غلام محمد افغان ( جواب از طرف حضرت امام الزمان سلمه الرحمن ) السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ واضح باد که مذهب ما همین است که در این امر هیچ دخل نمی باید داد چرا که خدائے تعالیٰ فرموده است لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ ، و آنانکه دخل داده اند آنان اگر خطا کرده اند ماخوذ بقول خود خواهند شود این قدر کافی است که آمَنَّا بِهِ كُلَّ مِنْ رَّبِّنَا والسلام مرزا غلام احمد ترجمه از ناشر السلام علیکم ورحمۃ اللہ واضح رہے کہ ہمارا یہی مذہب ہے کہ اس معاملہ میں کوئی دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ اور وہ جنہوں نے دخل اندازی کی ہے اگر اُ نہوں نے خطا کی ہے اُن کا اپنے قول پر ان کا مؤاخذہ ہوگا۔ اس قدر کافی ہے کہ آمَنَّا بِهِ كُلَّ مِنْ رَّبِّنَا ل الانعام : ۱۰۴ حمل الحکم نمبر ۴۶ جلد ۱۱ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۱۰ والسلام مرز ا غلام احمد