مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 42 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 42

مکتوبات احمد ۴۲ جلد: ترجمه از ناشر بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ بخدمت جناب حضور حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بندہ عاجز کی عرض یہ ہے کہ خود اس عاجز نے جناب حضور مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں اللہ تعالیٰ کی صفات کے بیان کے بارہ میں لکھا تھا مثل وجه الله۔ ونور۔ ومحيط۔ ونحن اقرب۔ وهو معهم۔ اين ما كانوا ۔ اور حضور علیہ السلام کی طرف سے ایسا جواب باصواب آیا کہ وہ جو اللہ تعالیٰ جل شانہ نے فرمایا ہے اُس پر ایمان لے آئیں اور اُس کی تفاصیل کو حوالہ بخدا کریں 66 الغرض میں فرمودہ اللہ تعالیٰ کے مطابق ایمان لایا اور اُس کی تفصیل بحوالہ خدا کرتا ہوں اور کر دی ہے لیکن میرا مطلب صرف خدا تعالیٰ کے فرمودات پر ایمان رکھتے ہوئے یہی ہے کہ وہ جو اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے مثلاً وَجْهَ الله - اللهُ نُورُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ - أَلَا إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيطٌ وَنَحْنُ أَقْرَبُ الهُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ الخ - مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى ثَلُثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنَى مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ۔ اس بندہ کے نزدیک لغت کے لحاظ سے مکتوبہ آیات کے معانی اس طرح ہیں۔ خدا کا چہرہ۔ خدا آسمانوں کا نور ہے اور زمین کا نور ہے۔ خبردار ! اس نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ ہم نزدیک ہیں وہ اوّل ہے اور وہ آخر ہے اور وہ ظاہر ہے اور پوشیدہ ہے۔ نہیں کوئی گروہ مگر وہ اُن کا چوتھا ہے اور نہ پانچ مگر وہ اُن کا چھٹا ہے اور نہ اس سے کم اور نہ اس سے زیادہ مگر خدا اُن کے ساتھ ہے جس جگہ بھی ہوں۔ اس کی تفصیل کے متعلق علم حاصل کرنا اور ان کی حقیقت کو خدا کے حوالے کرتا ہوں کیونکہ جیسا کہ وہ بے مثل ہے اسی طرح اُس کی ہر صفت بے مثل ہے۔ الغرض مسیح موعود علیہ السلام سے معانی کی درخواست اس غرض سے کرتا ہوں کہ مفسرین کچھ اور کہتے ہیں مثلاً وجہ سے توجہ اور نور سے بدر اور اس کے احاطہ سے اس کے ام کے احاطہ علم اور اس کے قرب سے اُس کی ما قدرت کا قرب اور ظاہر سے غالب اور معی سے اس کے علم کی معیت مراد