مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 470
مکتوبات احمد ۴۷۰ جلد پنجم مکتوب نادرشاه ب بنام سید نادر شاہ صاحب از پاکیپٹن شریف مکرم و مخدوم بنده ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آجکل بیماری طاعون کا ہر چہار طرف دور دورہ ہے ۔ اہل اسلام اس بیماری سے بچاؤ کے واسطے احکام دینی کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ علمائے دین مختلف فتاوی عائد کر کے نہایت مشکلات : میں ڈال دیتے ہیں ۔ پس آنجناب کو برگزیدہ ورکن اعظم اسلام تسلیم کر کے التماس ہے که بحوالہ کتب معتبرہ مفصلہ ذیل فتوی سے آگاہی بخشیں۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ مقام طاعون زدہ سے جائے انتقال کرنی جائز ہے یا نہیں۔ اور ایسی بیماری سے بچاؤ کے لئے کیا تدابیر اور وسائل اختیار کئے جاویں۔ براہ نوازش بنظر ہمدردی اسلام ورفاہ عام جواب سے بو ایسی عنداللہ ماجور وعند الناس مشکور فرماویں۔ فتوے والسلام احقر العباد سید نادر شاہ علی اللہ عنہ پیرزاده درگاه حضرت مولاناسید بدرالدین اسحاق رحمت اللہ علیہ از پاک پٹن شریف ضلع منٹگمری بموجب حدیث صحیح کے یہ فتوی ہے کہ اگر طاعون کی ابتدائی حالت ہو تو اس شہر سے نکل جانا چاہیے اور اگر طاعون زور پکڑ جائے تو نہیں جانا چاہیے ۔ مگر مضائقہ نہیں کہ اسی گاؤں کی سرزمین میں باہر سکونت اختیار کریں ۔ البدر نمبر ۲۵ جلد ۶ مورخه ۲۰ جون ۱۹۰۷ ء صفحه ۲ مرزا غلام احمد