مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 39
مکتوبات احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۳۹ جلد پنجم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ بخدمت جناب حضور حضرت اقدس خلیفة اللہ ورسول اللہ مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عرض خاکسار چنین است که بیان مسئلہ ذیل مرحمت فرموده برائے من عنایت نموده شود ۔ آن این است که بعضی میگویند که رسول خاص است - و و نبی عام است ۔ پس ہر رسول نبی است و هر نبی رسول نیست یعنی رسول افضل است از نبی و بعضی میگویند که رسول و نبی یک است غرض نز د مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کدام صحیح و منظور است ترجمه از ناشر خاکسار غلام محمد افغان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ خدمت جناب حضور حضرت اقدس خلیفہ اللہ و رسول اللہ مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ خاکسار کی عرض یہ ہے کہ ذیل کے مسئلہ میں عنایت فرماتے ہوئے جواب سے مطلع فرمائیں کہ بعض لوگ کہتے ہیں رسول خاص ہے اور نبی عام ہے۔ پس ہر رسول نبی ہے اور ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔ یعنی رسول نبی سے افضل ہوتا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ رسول اور نبی ایک ہی ہوتے ہیں ۔ غرض مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک کون سے معنی صحیح اور منظور ہیں ۔ خاکسار غلام محمد افغان الحکم نمبر ۲۵ جلد ۱۲ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ا