مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 461 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 461

مکتوبات احمد ۴۶۱ جلد پنجم فوت مکتوب بنام محمد اسماعیل صاحب پٹواری ذیل میں ہم حضرت اقدس حضرت حجۃ اللہ امام الوقت حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود ادوم اللہ فیوضھم کا ایک مکتوب درج کرتے ہیں جو محمد اسماعیل نام ایک پٹواری کے جواب خط میں لکھا گیا مکتوب مذکور حضرت کی طرف سے حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی نے لکھا تھا بہر حال وہ ہر رحال وہ ہر دو خط یعنی پٹواری صاحب اور حضرت امام الوقت کا یہ ہے ۔ جناب مرزا صاحب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ السلام علیکم آپ کا دعوی ہے کہ آپ خود بدولت مہدی اور مسیح موعود ہیں اور تمام پیشینگویاں متعلق ظہور مہدی و نزول مسیح جو قرآن مجید وحدیث شریف میں وارد ہیں ان کا مورد آپ ہی کی ذات شریف ہے اور خروج دجال سے غلبہ کفار مراد ہے اور حسب عقائد مسلمہ امت اسلام بجز آپ کے کوئی مہدی ظہور نہیں کرے گا اور نہ جناب مسیح بن مریم علیہم السلام نازل ہوں گے کیونکہ وہ ہو چکے ہوئے ہیں۔ چنانچہ ان سب باتوں کے جوابات کافی وشافی آپ کو علماء اسلام نے کافی شافی طور پر دیئے ہیں خواہ آپ نے ان جوابات کو تسلیم کیا ہو خواہ نہ کیا ہو مگر میں یقین کرتا ہوں کہ وہ جوابات سچ اور درست ہیں اور ان کے مقابلہ میں آپ کے دلائل صرف تحریف معنوی کلام الہی کے اور باطل اور لا طائل ہے لیکن چونکہ اپنی تشفی کے واسطے مجھ کو آپ سے خود بخود گفتگو کرنے کی ضرورت معلوم ہوتی ہے اس واسطے مفصلہ ذیل اعتراض کرتا ہوں ۔ آپ اس کا جواب دیو یں ۔ وھو ہذا ۔ L آپ نے جناب عیسی بن مریم علیہ السلام کا مرجانا اس آیت سے ثابت کیا ہے کہ ” يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا “ میں کہتا ہوں کہ آل عمران : ۵۶