مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 437 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 437

مکتوبات احمد ۴۳۷ جلد پنجم این همه که از خامه این عاجز بیرون آمد از حال است نه از قال و از جوشیدن است نه از تکلفات کوشیدن اکنون آن به که تخفیف تصدیع کنم آنچه در دل ماست خدا در دل شما الهام کند و دل را بدل راه دهد از مکرمی اخویم مولوی حکیم نور الدین و صاحبزادہ محمد سراج الحق جمالی السلام علیکم مولوی صاحب بذکر خیر آن مکرم اکثر رطب اللسان می مانند عجب که اوشان در اندک صحبتے دلی محبت و اخلاص بأن مکرم چند با ر این خارق امر از ان مخدوم ذکر کرده اند که مرا یک درود شریف برائے خواندن ارشاد فرمودند که ازین زیارت حضرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم خواهد شد چنانچه همان شب مشرف به زیارت شدم - والسلام الراقم ترجمه از ناشر خاکسار غلام احمد از قادیان یہ سب باتیں جو اس عاجز کے قلم سے نکلی ہیں حال سے ہیں نہ قال سے اور دلی جوش سے ہیں نہ تکلفات سے ۔ اب بہتر ہے زحمت کم کی جائے ( آپ کی سردردی کی تکلیف کو کم کروں ) رے دل میں ہے۔ خدا آپ کے دل میں الہام کرے ۔ دل کو دل سے راہ پیدا ہو جائے ۔ مکرمی اخویم مولوی حکیم نور الدین اور صاحبزادہ محمد سراج الحق جمالی کی طرف سے السلام علیکم ۔ جو ہمارے مولوی صاحب آئمکرم کے ذکر خیر میں اکثر رطب اللسان رہتے ہیں ۔ تعجب ہے کہ ایک مختصر صحبت میں آنمکرم سے دلی محبت اور اخلاص اس قدر زیادہ ہے کہ انہوں نے آپ کے اس خارق امر کا ذکر کئی مرتبہ کیا ہے۔ آنمحترم نے مجھے ایک درود شریف پڑھنے کا ارشاد فرمایا ہے کہ اس سے حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو گی چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ اسی رات میں زیارت سے مشرف ہوا ۔ والسلام الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان