مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 413 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 413

مکتوبات احمد لد الله جلد پنجم شامل الاجتهاد خواهد بود ور نه گوش محبت نیوش هر قدر که از غایت کار آن مکرم ذخیرہ آگاہی انباشت دل الفت ا زیاده از ان در اخلاص افزود که داشت دعاست که از عنایت حق سببے بہتر پیدا آید و ساعتے نیکو روئے نماید کہ حجاب مباعدت جسمانی و نقاب مسافت طولانی از میان برخیز دو اگر بارسال مضمونیکه در جلسہ مذاہب پیش کرده اند مسرور فرمایند منت باشد والسلام مع الاکرام فضائل و کمالات مرتبت مولوی نورالدین صاحب سلام شوق مطالعه فرمایند - وصاحبزادہ محمد سراج الحق صاحب نیز ۔ الراقم فقیر غلام فرید الچشتی النظامی من مقام چاچڑاں شریف ترجمه از ناشر بخدمت جناب مرزا صاحب عالی مراتب، مجموعہ محاسن بیکراں مستجمع اوصاف بے پایاں مکرم معظم برگزیده خدا ئے احد جناب مرزاغلام احمد صاحب مَتَّعَ اللَّهُ النَّاسَ بِبَقَائِهِ وَ سَرَّنِي بِلِقَائِهِ وَ أَنْعُمِهِ بِالَائِهِ ۔ اس سلام کے بعد جو از روئے اسلام مسنون ہے اور کامل شوق اور اس دعا کے بعد کہ آپ کا نام روشن ہو اور آپ کا مرتبہ بلند ہو یہ بات واضح اور عیاں ہے کہ وہ مکتوب جس سے محبت کی بو آتی ہے اور جو کامل مہر بانیوں سے بھرا ہوا ہے مع اس کتاب کے جو آنجناب نے بھیجی تھی پہنچا جس نے تازہ خوشی کے چہرہ کو بے نقاب کر دیا اور بے حد خوشی کا موجب ہوا ۔ پس پوشیدہ نہ رہے کہ یہ خاکسار اپنی فطرت کے تقاضا کے مطابق شروع سے ہی جھگڑوں میں پڑنے اور مباحثات میں قدم رکھنے سے گریزاں رہا ہے اور جہاں تک ہو سکتا ہے اپنے آپ کو بے فائدہ نزہ بے فائدہ نزاع کے طوفان میں داخل ہونے سے بچاتا ہے اور چونکہ اکثر لوگوں کو حرص و ہوا کی موافقت نے طلب حق سے دور رکھا ہوا ہے اور تعصب نے تحقیق کے راستوں پر جہالت کی خاک ڈالی ہوئی ہے اس لئے باتوں کی حقیقت تک پہنچے بغیر اور کاموں کے انجام کو دیکھے بغیر شور و غل مچاتے ہیں اور اسی جہالت کے غبار کو جو دشمنی کی ہوس سے اٹھائے ہوئے ہیں اپنے سر پر ڈالتے ہیں ۔ ورنہ اعمال کا ثمرہ صحیح نیت پر موقوف ہے اور کنایات اپنی دلالت میں