مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 386
مکتوبات احمد ۳۸۶ جلد پنجم لوگوں کا آسمان پر مقدمہ ہے خود خدا تعالیٰ فیصلہ کر دے گا۔ سوچ کر دیکھ لو کہ یہ بہتر ہوگا کہ آپ بذریعہ تحریر جو سطر دو سطر سے زیادہ نہ ہو ۔ ایک ایک گھنٹہ کے بعد اپنا شبہ پیش کرتے جاویں گے اور میں وہ وسوسہ دور کرتا جاؤں گا۔ ایسے صدہا آدمی آتے ہیں ۔ اور وسو سے دور کر ا لیتے ہیں ۔ ایک بھلا مانس شریف آدمی ضرور اس بات کو پسند کر لے گا ۔ اس کو اپنے وساوس دور کرانے ہیں اور کچھ غرض نہیں لیکن وہ لوگ جو خدا سے نہیں ڈرتے ان کی تو نیتیں ہی اور ہوتی ہیں۔ بالآخر اس غرض کے لئے کہ اب آپ اگر شرافت اور ایمان رکھتے ہیں ۔ قادیان سے بغیر تصفیہ کے خالی نہ جاویں۔ دو قسموں کا ذکر کرتا ہوں ۔ اوّل چونکہ میں رسالہ ”انجام آتھم میں خدا تعالیٰ سے قطعی عہد کر چکا ہوں کہ ان لوگوں سے کوئی بحث نہیں کروں گا اس وقت پھر اس عہد کے مطابق قسم کھاتا ہوں کہ میں زبانی آپ کی کوئی بات نہیں سنوں گا صرف آپ کو یہ موقعہ دیا جائے گا کہ آپ اول ایک اعتراض جو آپ کے نزدیک سب سے بڑا اعتراض کسی پیشگوئی پر ہو۔ ایک سطر یا دو سطر حد تین سطر لکھ کر پیش کریں ۔ جس کا مطلب یہ ہو کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ اور منہاج نبوت کی رو سے قابل اعتراض ہے اور پھر چپ رہیں ۔ اور میں مجمع عام میں اس کا جواب دوں گا ۔ جیسا کہ مفصل لکھ چکا ہوں ۔ پھر دوسرے دن اسی طرح دوسری لکھ کر پیش کریں ۔ یہ تو میری طرف سے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں اس سے باہر نہیں جاؤں گا ۔ اور کوئی زبانی بات نہیں سنوں گا ۔ اور آپ کی مجال نہیں ہو گی کہ ایک کلمہ بھی زبانی بول سکیں اور آپ کو بھی خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ آپ اگر سچے دل سے آئے ہیں تو اس کے پابند ہو جاویں۔ اور ناحق فتنہ و فساد میں عمر بسر نہ کریں ۔ اب ہم دونوں میں سے ان دونوں قسموں میں سے جو جو شخص انحراف کرے گا اس پر خدا کی لعنت ہے اور خدا کرے کہ وہ اس لعنت کا پھل بھی اپنی زندگی میں دیکھ لے ۔ امین ۔ سو میں اب دیکھوں گا کہ آپ سنت نبوی کے موافق اس قسم کو پورا کرتے ہیں یا قادیان سے نکلتے ہوئے اس لعنت کو ساتھ لے جاتے ہیں ۔ اور چاہئے کہ اوّل آپ مطابق اس عہد موکد بقسم کے آج ہی ایک اعتراض دو تین سطر لکھ کر بھیج دیں۔ اور پھر وقت مقرر کر کے مسجد میں