مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 384 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 384

مکتوبات احمد ۳۸۴ جلد پنجم مکتوبات بنام مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری مکتوب نمبرا سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان مکتوبات میں سے بعض مکتور بعض مكتوب جو مکتوب جو حضور انور نے وقتا فوقتا مخالفین کے نام رقم فرمائے تھے۔ لیکن جو حضور انور کی کتب یا مجموعہ مکاتیب میں درج نہیں ہیں ۔ خاکسار نے مخالفین کی کتب و رسائل سے لے کر الفضل میں شائع کروائے تھے۔ اسی سلسلہ میں ۔۔۔۔ ایک اور خط ذیل میں درج کیا جاتا ہے ۔ جو حضور پر نور نے مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کے جواب میں اس وقت تحریر فرمایا تھا جبکہ وہ جنوری ۱۹۰۳ء میں قادیان میں آکر مندر آریہ سماج میں مقیم ہوئے تھے ۔ یہ خط مولوی صاحب کی کتاب ”’ تاریخ مرزا سے نقل کیا جا رہا ہے ۔ ۔ خاکسار ملک فضل حسین کا رکن صیغه تالیف و تصنیف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ از طرف عائذ باللہ الصمد غلام احمد عافاه الله وایده بخدمت مولوی ثناء اللہ صاحب آپ کا رقعہ پہنچا۔ اگر آپ لوگوں کی صدق دل سے یہ نیت ہو کہ اپنے شکوک وشبہات پشین گوئیوں کی نسبت یا ان کے ساتھ اور امور کی نسبت بھی جو دعوی سے تعلق رکھتے ہوں رفع کراویں۔ تو یہ آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہوگی ۔ اور اگر چہ میں کئی سال ہو گئے کہ اپنی کتاب انجام آتھم میں شائع کر چکا ہوں کہ میں اس گروہ مخالف سے ہرگز مباحثات نہیں کروں گا۔ کیونکہ اس کا نتیجہ بجز گندی گالیوں اور اوباشانہ کلمات سننے کے اور کچھ ظاہر نہیں ہوا ۔ مگر میں ہمیشہ طالب حق کے شبہات دور کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اگر چہ آپ نے اس رقعہ میں دعوی تو کر دیا ہے کہ میں طالب حق ہوں ۔ مگر مجھے تامل ہے کہ اس دعوٹی پر آپ قائم رہ سکیں ۔ کیونکہ آپ لوگوں کی عادت ہے کہ ہر ایک بات کو کشاں کشاں بیہودہ اور لغو مباحثات کی طرف لے