مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 338
مکتوبات احمد ۳۳۸ جلد ذیل میں ہم اپنے پرانے بھائی چوہدری عبدالعزیز صاحب نمبردار بٹالہ کا تو بہ نامہ شائع کرتے ہیں جو انہوں نے حضرت اقدس کے حضور ارسال کیا ہے ۔ بیشک چوہدری صاحب نے بڑی اخلاقی جرات سے کام لیا ہے ۔ آجکل اپنی بات کا نبھانا اور ضد کرنا ایک معمولی سی بات ہو گئی ہے ۔ مگر یہ خدا کا فضل ہے کہ چو ہدری صاحب نے اپنی غلطی کا اقرار کیا اور آپ کو خدا تعالیٰ کے صادق مسیح موعود کے خدام میں داخل ہونے کے سوا نجات کی کوئی راہ نظر نہ آئی اور حقیقت میں آج نجات کے لئے خدا تعالیٰ نے یہی راہ پسند کی ہے ۔ بحضور عالی جناب حضرت اقدس مسیح موعود دام برکاته جناب عالی فدوی شیطان کے دھوکہ میں آکر آپ سے مرتد ہوا اور دلی بصیرت کو کھو کر ضلالت کے گڑھے میں گرا اور سال سے زیادہ عرصہ تک اسی میں رہا۔ اب خدا وند تعالیٰ نے آپ ہی مہربانی فرما کر حق بینی کی آنکھیں عطا فرمائیں جن سے معلوم ہوا کہ صرف حضور کے ہی سلسلہ میں نجات ہے اور باقی سب جگہ ہلاکت۔ پس آپ بھی رحمۃ للعالمین ہیں۔ اس عاصی کی دستگیری کریں اور پچھلی خطا معاف فرما کر پھر سلسلہ احمد یہ میں داخل فرمائیں تا کہ نجات ہو ۔ مورخه ۹ را کتوبر ۱۹۰۲ء فدوی عبدالعزیز نمبر دار بٹالہ ☆ الحکم نمبر ۳۷ جلد ۶ مورخه ۱۷ راکتو بر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۶