مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 336
مکتوبات احمد ۳۳۶ جلد حضرت چوہدری عبدالعزیز صاحب المعروف حضرت چوہدری مہر نبی بخش صاحب حضرت منشی چوہدری نبی بخش رضی اللہ عنہ بٹالہ میں ذیلدار تھے ۔ آپ کا اصل نام عبدالعزیز تھا۔ آپ کے والد صاحب کا نام محمد بخش صاحب تھا۔ آپ کی ولادت سال ۱۸۲۷ء میں ہوئی ۔ آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا نام ۶۸ انمبر پر مہر نبی بخش صاحب نمبر دار و میونسپل کمشنر بٹالہ لکھا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک مکتوب مورخہ ۱۱ رمئی ۱۸۸۸ء بنام چوہدری رستم علی صاحب جالندھر تحریر فرمایا۔ بشیر احمد سخت بیمار ہو گیا تھا۔ اس لئے یہ عاجز ڈاکٹر کے علاج کے لئے بٹالہ میں آ گیا ہے۔ شاید ماہ رمضان بٹالہ میں بسر ہو۔ ۔۔۔۔۔۔ نبی بخش ذیلدار کے مکان پر جو شہر کے دروازہ پر ہے فروکش ہوں“ ۲۸ مئی ۱۸۸۸ء کے مکتوب بنام حکیم مولوی نورالدین صاحب (خلیفة المسح الاول) کو جموں لکھا۔ وو یہ عاجز بمقام بٹالہ نبی بخش ذیلدار کے مکان پر اترا ہوا ہے اسی طرح ۳ رجون اور وو ہے ۴ رجون ۱۸۸۸ء کے مکتوبات میں تحریر فرمایا ہے ۔ ” یہ عاجز اب تک بٹالہ میں ہے۔“ وو پھر ٫۵ جون ۱۸۸۸ء کے مکتوب میں تحریر فرمایا ۔ یہ عاجز اخیر رمضان تک اس جگہ بٹالہ میں ہے غالبا عید پڑھنے کے بعد قادیان جاؤں گا ۔“ 66 گویا حضرت اقدس چوہدری نبی بخش بٹالہ کے پاس اوائل مئی سے اواخر جون ۱۸۸۸ء