مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 208 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 208

مکتوبات احمد ۲۰۸ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت مرشد نا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ قاضی صاحب کے لڑکے کی وفات کی تحریک پر حضور نے جمعہ کے دن جو ہمدردی کا وعظ کیا تھا ۔ اس کو میں نے اس طرح درج اخبار کرنے کا ارادہ کیا تھا کہ موجودہ واقعہ کا ذکر نہ ہو اور عام طور پر جماعت احمدیہ کو ایک نصیحت ہو۔ کہ ہماری جماعت کا کوئی فرد شہید طاع طاعون سے ہو تو کس طرح ہمدردی کرنی چاہئیے ۔ مگر افسوس ہے کہ یہ سبب نہ ہونے پریس کے ہمارا اخبار اب تک نکل نہیں سکا اور شیخ یعقوب علی صاحب نے اس واقعہ کو اور جماعت کی غلطی کو صاف اور گھلے لفظوں میں شائع کر دیا ہے۔ اب کیا حضور پسند کرتے ہیں کہ میں بھی اسی طرح لکھ دوں ۔ اس میں شماتت کا اندیشہ ہے اور دشمن نکتہ چینی کریں گے ۔ لیکن الحکم شائع ہو چکا ہے ۔ یا میں اپنی پہلی تجویز کے مطابق اس کو عام نصیحت کے پیرا یہ میں لکھوں ۔ والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام محمد صادق عفی عنہ مکتوب نمبر ۳۸ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته میرے نزدیک بہتر ہے کہ کوئی ذکر نہ کیا جائے ۔ صرف نصیحت کی تقریر لکھ دی جائے ۔ ا مراد ”وجہ سے۔ ناشر مرزاغلام احمد عفی عنہ