مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 207
مکتوبات احمد ۲۰۷ جلد: مکتوب نمبر ۳۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے خط میں لکھا تھا کہ گویا میں نے آپ کو کچھ پینے کے لئے بتلایا ہے حالانکہ میں نے کچھ نہیں بتلایا ۔ نسخہ مناسب یہ ہے۔ گلوتاز ۲۰ توله، چرائتہ ۲ تولہ، پانچ سیر پانی میں جوش دیں۔ جب آدھا سیر رہ جائے تو کسی گلی برتن میں جو نیا ہو رکھ چھوڑیں۔ اور ہر روز پانچ تولہ ہمراہ عرق بید 1 ماشہ اور ست گلو۲ ماشہ پی لیا کریں۔ مکتوب نمبر ۳۷ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے پہلے اخویم مولوی عبدالکریم صاحب کو تاکید کی تھی کہ اس جگہ سے کوئی ہماری جماعت میں سے نہیں جانا چاہیے ۔ اب ایک طرف میری طبیعت بیمار ہے۔ کھانسی سے دم اُلٹ جاتا ہے۔ اور طلب کرانے والے کو اختیار ہوتا ہے کہ طلب کر انا ملتوی کرا دے۔ ان کو لکھ دیں کہ یہ بہت بے موقع ہے اور میری نسبت لکھ دیں کہ اُن کی طبیعت سخت بیمار ہے۔ غرض مولوی مبارک علی اس کارروائی کو ملتوی کراسکتا ہے۔ اگر نیت نیک ہو۔ اور ان گواہوں کی جگہ ہماری جماعت کے سیالکوٹ میں بہت واقف موجود ہیں ۔ سوان کو تاکید الکھا جائے کہ یہ تینوں سمن ملتوی کرادیں ۔ وہ عدالت میں کہہ دیں کہ میں ان کو طلب کرانا نہیں چاہتا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ