مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 186 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 186

مکتوبات احمد ۱۸۶ جلد پنجم (۳) میں نے آپ حضور کی خدمت میں ایک رقعہ لکھا ہے ( غالباً جرمن زبان پڑھنے کے متعلق ) آپ نے جواب میں عبد المجید کے ہاتھ مجھے ایک سنہری لونگ بھیجا ہے۔ جو عورتیں ناک میں لگاتی ہیں اور اس پر سفید موتی جڑے ہوئے ہیں۔ میری بیوی نے بھی میرے واسطے استخارہ کیا تھا۔ اُس نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ اپنا گوشت کاٹ کاٹ کر ہمارے آدمیوں کو دے رہے ہیں۔ کرنا چند روز ہوئے میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ میں حضور کے ساتھ کہیں جا رہا ہوں۔ حضور کالباس سفید ہے اور حضور کا نام الیگزنڈر (سکندر ) بلے ٹیور ہے۔ اور تفہیم یہ ہے کہ یہ جرمن لفظ ہے۔ اور اس کے معنے ہیں صادق ۔ پھر رویا میں معلوم ہوا کہ اس کے معنے ہیں شفا دہندہ۔ پس اگر حضور کا حکم ہو تو میں آج جرمن زبان کا پڑھنا شروع کر دوں ۔ ۱۹ مارچ ۱۹۰۳ء حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق مکتوب نمبر ۱۲ عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ان خوابوں سے تو کچھ بھی اجازت محسوس نہیں ہوتی ۔ بہتر ہے۔ ذرا صبر کریں۔ جب تک جرمن کی حقیقت اچھی طرح گھل جائے ۔ معلوم نہیں کہ جرمن سے کوئی عربی اخبار بھی نکلتا ہے۔ جیسا کہ عربی اخبار امریکہ سے نکلتا ہے۔ کوئی اور کوئی سبیل اشاعت ڈھونڈ نا چاہئیے ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ