مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 185
مکتوبات احمد ۱۸۵ جلد مکتوب نمبر 11 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ پر ہیز صرف ترشی اور بادی چیزوں سے ہے۔ اور نب ابھی بہت ہیں ۔ شاید تین ماہ تک کافی ہوں گے ۔ والسلام غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نام مسیح موعود مہدی معہود السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ گذشتہ رات کو جو حضور نے حکم فرمایا تھا کہ جرمن زبان کو اور آزماؤ۔ اس امر کے واسطے آج رات میں نے استخارہ کیا ۔ میں نے رویا دیکھے جو عرض کرتا ہوں ۔ (۱) حضرت مولوی نور الدین صاحب قرآن شریف پڑھ رہے ہیں۔ اور اس میں فرماتے ہیں کہ نوح نے ارادہ کیا تھا کہ ایک ملک میں ایک عورت سے شادی کرے۔ مگر جب وہاں پہنچا تو سب عورتوں کو نہایت خوبصورت دیکھ کر وہ ڈرا کہ میں ابتلا میں پڑوں گا ۔ تب وہاں سے چلا آیا اور اسے معلوم ہوا کہ ہر شے اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ بہت استغفار کرو۔ (۲) میں نے کچھ آپ کے سامنے بیان کیا ہے ( یاد نہیں رہا ) آپ نے فرمایا تب تو نہیں چاہئیے ۔