مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 163
مکتوبات احمد ۱۶۳ جلد مکتوب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ انسان جب سچے دل سے خدا کا ہو کر اس کی راہ اختیار کرتا ہے تو خود اللہ تعالیٰ اس کو ہر یک بلا سے بچاتا ہے اور کوئی شریر اپنی شرارت سے اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ کیونکہ اس کے ہے ۔ سو چاہیے کہ ہمیشہ خدا تعالیٰ کو یاد رکھو اور اس کی پناہ ڈھونڈو اور نیکی اور ساتھ خدا ہوتا راستبازی میں ترقی کرو اور اجازت ہے کہ اپنے گھر چلے جاؤ اور اس راہ کو جو سکھلایا گیا ہے ۔ فراموش مت کرو کہ زندگی دنیا کی نا پائدار اور موت در پیش ہے ۔ یکم اپریل ۱۹۰۳ء اور میں انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ فقط والسلام خاکسار مرز اغلام احمد عفی عنہ