مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 162 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 162

مکتوبات احمد ۱۶۲ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بحضور مسیح موعود علیہ السلام عليه الف الف تحية وسلاماً السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عرض خاکسار یہ ہے کہ مدت سے خاکسار نا بکار گھر سے ۲۱ مر سے اس نیت پر کہ علم حاصل کروں نکلا تھا تو بعد تکلفات کثیرہ سفر کے اور بکثرت عبادت قبروں اور پیر پرستی کے اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے اس نابکار کو حضور کے قدموں میں لایا اور جا الا یا اور حضور کی کتابوں سے ہی علم حاصل کی اور اللہ تعالیٰ نے حضور کی برکت سے ہی اس نابکار کو سمجھ عطا فرمائی اور حضور کے پاک انفاس سے وہ وہ حقائق اور معارف سنے کہ کسی گدی نشین وغیرہ کے منہ سے عمر بھر میں نہیں سنے تھے اور یہ ایک خاص اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ مجھے ایسے دھوکوں سے بچایا کہ جن کا مجھے نہایت خطرہ تھا اور مجھے اب یقین کامل ہے کہ اگر میں تونسہ میں ہی چلا جاؤں تو ان گدی والوں کی عظمت میرے واہمہ تک ہی مشکل ہے بلکہ ان کی عظمت کا خدا تعالیٰ کی جانب سے ہونے کا تصور کرنا ہی کفر سمجھتا ہوں کیونکہ پہلے زمانہ میں ہم یقین کرتے تھے کہ یہ لوگ گدی نشین کلام ہی نہیں کرتے جب تک نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ کا حکم نہ ہو ۔ اب صاف پتہ لگا کہ یہ سب دھوکہ باز ہیں ۔ اب میں چاہتا ہوں کہ گھر کو جاؤں اور اپنے اہل اقارب کو ملوں اور دیکھوں کہ حضور کی تبلیغ کو قبول کرتے ہیں یا نہیں ۔ امید ہے کہ اکثر قبول کر لیں گے ۔ مگر جو اس وقت گدی نشین تو نسہ ہے وہ نہایت ہماری جماعت کو شرارت سے پیش آتا ہے۔ جیسے مولوی ابوالحسن کے مقدمہ میں جو کہ بناوٹ سے ان پر کیا گیا تھا۔ تحصیلدار کو سفارش کر بھیجی کہ جہاں تک ہو سکے اس کو قید کر دو کیونکہ یہ مرزائی ہے تو اسی لئے حضور سے اجازت چاہتا ہوں کہ حضور دعا فرماویں کہ میں گھر کو جاؤں اور ان کی شرارتوں سے اللہ تعالیٰ محفوظ فرمادے ۔ والسلام جواب سے عنایت فرماویں۔ خاکسار محمد شاه از کتب خانه