مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 147
مکتوبات احمد ۱۴۷ جلد پنجم دستی رفعه بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّ عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ عاجز کی اپنی چند عرضیں ہیں ۔ جن کو خلوت میں عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ اگر کوئی موقعہ ہو تو مطلع فرما یا جاوے۔ تا اس وقت عرض کرلوں ۔ زیادہ از حد ادب ۱۵ جنوری ۱۹۰۰ء السلام علیکم مکتوب نمبرے خاکسار محمد دین پٹواری مقیم قادیان دارالامان إِنْشَاءَ اللہ شام کے بعد یعنی نماز عشاء کے بعد آپ اطلاع دیو یں ۔ اس وقت بلالوں گا۔ مکتوب نمبر ۸ مرزا غلام احمد برادر منشی محمد دین صاحب پٹواری آپ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کا مضمون مفاسد زمانہ پر حضرت صاحب نے بہت نہایت ہی پسند فرمایا۔ جَزَاكَ اللهُ۔ مکرم منشی جلال الدین صاحب، منشی رستم علی صاحب اور محمد اشرف صاحب کی خدمت میں سلام عرض کریں۔ ۲۵ مارچ ۱۹۰۰ء عاجز عبد الكريم