مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 145 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 145

مکتوبات احمد الده جلد پنجم مکتوب نمبر ۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میاں محمد دین پٹواری موضع بلائی ڈاک خانہ بیلہ ضلع گجرات پنجاب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ تمہارا کارڈ دیکھنے پر خوشی ہوئی ۔ خداوند کریم سب پیاروں کو مطالب دارین پر کامیاب فرمائے اور اپنا ذوق شوق بخشے اور تابعداری حبیب اپنے کی نصیب کرے ۔ ۶ ردسمبر ۱۸۹۶ء بحکم حضرت امام زمان کا تب الحروف جلال الدین سے السلام علیکم مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اخویم محمد دین صاحب نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کارڈ آپ کا پہنچا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو قرآن کریم کی فہم اور پھر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما دے اور اپنی رضا مندی کے کام لیوے ۔ آمین ۔ مولوی جلال الدین صاحب ، رستم علی خان صاحب کے لئے بھی دعا کی گئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل و رحم ان سب کے شامل حال فرما دے۔ آمین از جانب راقم الحروف بخدمت جمله احباب و بخدمت مولوی جلال الدین صاحب و محمد الدین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۲۱ اکتوبر ۱۸۹۷ء رقیمہ عبد الله الاحد حضرت مرزا غلام احمد عافاه الله واید بقلم احمد اللہ خان از قادیان