مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 144 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 144

مکتوبات احمد ۱۴۴ جلد: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبرا نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بخدمت محترم محبتی محمد الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ حضور ر امام همام مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ فرما۔ نہ فرماتے ہیں کہ آپ کا عنایت نامہ صادر ہوا۔ آپ کا نام مبائعین کی فہرست میں داخل کر لیا گیا ہے اور آپ کے لئے دعا دینی و دنیاوی کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور اتباع رسول کریم علیہ الصلوۃ والسلام کرتے رہو اور دین کو دنیا پر مقدم سمجھو اور جب موقعہ ملے تو ظاہری بیعت بھی ضروری ہے۔ پہلے جو آپ کا خط آیا تھا۔ اُس میں آپ کا پتہ کامل نہیں تھا۔ اس لئے جواب میں توقف ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صراط مستقیم عطا فرماوے۔ ۶ رمتی ۱۸۹۵ء والسلام كتبه سراج الحق نعمانی بحکم حضرت امام علیہ السلام مکتوب نمبر ۲ از قادیان دار الامان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بخدمت محتی مخلصی محمد الدین صاحب پٹواری بلانی سلمہ اللہ تعالیٰ حضرت کامل فرماتے ہیں ۔ درود ، استغفار ، لاحول کا بہت ورد کیا کرو اور نماز میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ بار بار پڑھا کرو۔ تہجد کا ورد ضروری ہے ۔ قرآن شریف معہ ترجمہ پڑھنا چاہئے ۔ تدبر اور تفکر بھی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ کوئی باعث پیدا کرے کہ ملاقات ہو اور دل سے عزم بھی کرنا چاہئے ۔ ۱۶ نومبر ۱۸۹۶ء تا بار دابر کے خند د چمن والسلام از قادیان تا نہ گرید طفل کے جو شد لبن كتبه سراج الحق نعمانی بحکم حضرت امام صادق علیہ السلام چار روز سے منشی جلال الدین صاحب قادیان میں ہیں اور ابھی قیام کریں گے۔