مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 117
مکتوبات احمد ۱۱۷ جلد مکتوب نمبر 11 دستی رقعہ جو معرفت ملازم آیا ) محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی علالت اور لڑکے کی علالت سے بہت فکر ہوا۔ خدا تعالیٰ جلد صحت بخشے ۔ اپنی خیریت سے اطلاع دیتے رہیں اور چند چیزیں جو نیچے لکھی ہیں خرید کر کے ارسال فرماویں ☆ اور موازی آٹھ آنے آپ کے جو میرے ذمہ تھے بھیجے گئے ہیں اور ۳۲ دانہ طلائی زیور پہونچیاں تا گہ ڈالنے کے لئے بھیجتا ہوں ۔ آپ تا گہ ڈلوا کر بدست حامل ہذا بھیج دیں ۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ نوٹ : ۔ حساب کی صفائی کا خیال خواہ وہ کیسی ہی حقیر رقم ہو حضرت اس قدر فکر اور انتظام رکھتے تھے کہ میں نے اپنی عمر میں اس کی نظیر کم دیکھی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے رحم و کرم سے ہر ایک مسلمان اور خصوصاً حضرت کے متبعین احمدی بھائیوں کو اس اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق بخشے ۔ فقط اس ایک عمل کی بے پرواہی اور غفلت سے مسلمان نحوست اور بے اعتباری کے گڑھے میں جا گرے ہیں ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ إِسْرَافَنَا بِرَحْمَتِكَ - آمین ۔ ( قریشی)