مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 116
مکتوبات احمد ۱۱۶ جلد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۹ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ محتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ چھوٹا لڑکا میرا مبارک کمال ضعف ہضم سے بیمار ہے جو کچھ کھاتا ہے ہضم نہیں ہوتا قے ہو جاتی ہے یا دست آ جاتے ہیں اس لئے مکلف ہوں کہ اخویم سید ڈاکٹر محمد حسین صاحب کی صلاح اور مشورہ سے شربت فولادی ( پیرش کیمیکل فوڈ ) جو بچوں کے لئے تیار ہو کر ولایت سے آتا ہے۔ جو مقوی معدہ اور ہاضم ہوتا ہے۔ ایک بوتل اس کی خرید کر بھیج دیں اور جلد بھیج دیں ۔ جو قیمت اس کی ہوگی بھیج دی جاوے گی اور ساتھ کبھی تپ بھی ہو جاتا ہے ۔ اُم الصبیان کا بھی عارضہ ہے جو شدت تپ کے وقت میں اس کی نوبت ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ اگر اور تجویز بھی ہو وہ دوا بھی بھیج دیں۔ جگر کا بھی لحاظ رہے ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار جگر ضعیف معلوم ہوتا ہے ۔ مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج ۱۶ استمبر ۱۹۰۷ء کو مبارک احمد بقضائے الہی فوت ہو گیا۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - ہم خدا تعالیٰ کی مرضی پر راضی ہیں اُس کے کام حکمت اور مصلحت سے بھرے ہوئے ہیں ۔ اب برف کو نہ بھیجیں ۔ ۱۶ ستمبر ۱۹۰۷ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ