مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 91 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 91

مکتوبات احمد ۹۱ جلد چهارم حضرت سیٹھ ابو بکر یوسف جمال صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے مخلص صحابی ہیں ۔ اور جن کی شخصیت اس تعلق کی وجہ سے بھی جو آپ کو سیدنا امیر المؤمنین سے ہے جماعت میں نمایاں ہے ۔ آپ نے ایک دفعہ جب حضرت کی زندگی میں تشریف لائے تو آپ نے حضور سے سفر کی اجازت چاہی ۔ تو جو خط آپ نے لکھا اور اس پر جو حضور نے جواب لکھا ھا اس اس کی کی و نقل طبع کے لئے دفتر الحکم کو ارسال فرمائی ہے ۔ جسے شکریہ سے درج کیا جاتا ہے ۔ (ایڈیٹر ) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حضرت اقدس ! نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں خاکسارا بوبکر یوسف آپ کا خادم کا کل صبح کو وطن جانے کا ارادہ ہے ۔ بسبب والد صاحب کا ارادہ ہے جدہ جانے کا اور مجھ کو بھی جدہ جانا ہو گا۔ اس لئے اجازت چاہتا ہوں کہ حضرت دعا فرمائیں کہ خدا وند دین کو دنیا پر ہر حالت میں مقدم رکھنے کی توفیق رفیق عطا کرے۔ الراقم الحقير ابوبکر یوسف عرب ساکن پیٹن حضرت اجمیر سے معلم سید لعل محمد نے آپ کو سلام عرض کیا ہے ۔ گرمود یک صافہ اور واسکٹ اور پائجامہ اور جراب ارسال ہے ۔ قبول کرنا اور پانچ روپے ۔