مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 585 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 585

مکتوبات احمد ۵۸۵ جلد چهارم مکتوب نمبر ۲ مولی کریم جل شانہ جو قادر مطلق ہے اس پر قوی بھروسہ رکھیں وہ آخر اپنے مبتلا بندہ پر رحم کرتا ہے اس نے رجوع کرنے والوں کو کبھی ضائع نہیں کیا اس کی قدرت اور طاقت کا کسی نے انتہا پایا ہے؟ غم کے دنوں میں بہت مزا ہے ۔ اور بہت کچھ برکتیں ہیں مگر پیچھے سے قدر معلوم ہوتی ہے ۔ ۲۱ را گست ۱۸۸۵ء مکتوب نمبر ۳ موت کی فلاسفی موت خواہ ڈور ہی ہو پھر بھی نزدیک ہے اس عاجز کو موت کا اندیشہ نہیں کیونکہ وہ تو ایک ضروری اور لا بدی امر ہے اور ایک مَرْكَبُ ہے جو دوست کو دوست تک پہنچاتا ہے البتہ یہ خیال ہے کہ خداوند کریم جس کا رروائی کو شروع کیا گیا ہے انتہا تک پہنچاوے سو ایسا ہی اس جناب عز شانہ پر امید ہے۔ ** ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء ، الحکم نمبر ۲ جلد ۷ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۲ ،۳