مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 567
مکتوبات احمد ۵۶۷ جلد چهارم الصلوة والسلام علیکم یا رسول الله ایام جلسہ قریب ہیں ۔ بعض اشیاء عین ضرورت کے وقت یا تو نہیں ملتیں یا بہت ہی گراں دوگنی چوگنی قیمت پر ملتی ہیں جیسے لکڑی ، پاتھر، پیاز وغیرہ لہذا عرض کہ اگر حضور کی رائے میں مناسب ہو تو سردست حافظ حامد علی صاحب کے نام حکم فرماویں کہ وہ ابھی سے انتظام پاتھر، لکڑی کا کریں یا جس طرح حکم ہو ۔ حضور کا غلام فضل الدین حکیم الحمد لله ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور کی خاص دعا سے اس وقت فقیر بالکل اچھا ہے ۔ ہاں ضعف بہت ہے ۔ روحانی ، جسمانی دونوں ضعفوں کے لئے دعا فرماویں۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مکتوب نمبر ا الحمد للہ آپ کو صحت کامل ہو گئی ۔ انشاء اللہ کا بندو بست ہو جائے گا۔ الحکم نمبرے جلد ۴۱ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۳۸ء صفحہ ۲ والسلام مرزا غلام احمد