مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 566
مکتوبات احمد ۵۶۶ جلد چهارم 66 حقیقت شناس مرد ہیں ۔ وہ ہمیشہ در پردہ خدمت کرتے رہتے ہیں اور کئی سو روپیہ پوشیدہ طور پر محض ابتغاء لمرضات اللہ اس راہ میں دے چکے ہیں خدا تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔ فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸) حضرت اقدس نے آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے ازالہ اوہام میں فرمایا۔ معلوم ہوتا ہے کہ انہیں دین کی حقانیت کے پھیلانے میں اسی عشق کا وافر حصہ ملا ہے جو تقسیم از لی سے میرے پیارے بھائی حکیم نورالدین صاحب کو دیا گیا ہے۔ وہ اس سلسلہ کے دینی اخراجات بنظر غور دیکھ کر ہمیشہ اس فکر میں رہتے ہیں کہ چندہ کی صورت پر کوئی ان کا احسن انتظام ہو جائے چنانچہ رسالہ فتح اسلام جس میں معارف دینیہ کی پنج شاخوں کا بیان ہے انہیں کی چنانچہ دینیہ میچ کا تحریک اور منہ اور مشورہ سے لکھا گیا تھا۔ ان کی فراست نہایت صحیح ہے ۔ وہ بات کی تہہ تک پہنچتے ہیں اور ان کا خیال ظنون فاسدہ سے مصفی اور مزگی ہے ۔“ 66 آپ کی وفات ۱۸ اپریل ۱۹۱۰ء کو دورانِ سفر لاہور میں ہوئی اور تدفین بہشتی مقبرہ ☆ قادیان میں ہوئی ۔ فهرست مکتوبات بنام حضرت حکیم فضل الدین صاحب بھیروی تاریخ تحریر صفحه مکتوب نمبر 1 ۲ بلا تاریخ بلا تاریخ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۵۸ تا ۶۰ ۵۶۷ ۵۶۸