مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 504
مکتوبات احمد ۵۰۴ جلد چهارم ۱۰۵ مکتوب نمبر ۱۰ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عزیزہ سرور سلطان کو آج سات روز سے شدید بخار ہے ہر یک تدبیر کی گئی ہے ایک ذرہ فائدہ نہیں بظاہر حالت خطرناک ہے ۔ آج اس وقت تک کہ ایک بجے دن کا وقت ہے ۔ ایک سو پانچ درجہ کا بخار ہے ۔ دو ڈاکٹر اس جگہ موجود ہیں اور مولوی حکیم نور دین صاحب بھی موجود ہیں اور ایک اور ڈاکٹر بلائے گئے ہیں وہ بھی پرسوں تک پہنچ جائیں گے۔ باقی سب خدا تعالیٰ پر تو کل ہے ۔ اب تک کچھ ایسی رڈی علامات نہیں ہیں ۔ آپ بھی دعا کریں کہ والسلام اللہ تعالیٰ اس بلا سے نجات دے ۔ ۱۴ اگست ۱۹۰۷ء مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ا ا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بشیر احمد کی بیوی سرور سلطان بفضلہ تعالیٰ اب پورے طور پر تندرست ہیں مگر بشیر احمد کی والدہ بہت بیمار ہیں۔ جس دن سے لڑکا فوت ہو گیا ہے اسی دن سے بیمار ہیں اور دن بدن بیماری ترقی پر ہے اور آج محمود احمد کی بیوی بھی بیمار ہو گئی ہے اصل بات یہ ہے کہ بوجہ خراب سیلاب کے پانی کے کہ ہمارے مکان کے نزدیک دریا کی طرح گزرا ہے۔ بیماری بڑھتی جاتی ہے اور پانی گندہ ہے۔ -- بیماری بڑھتی جاتی ہے او اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ ان ہی خراب دنوں میں سرور سلطان پشاور سے ہو آ وے مگر اس جگہ سے کوئی جا نہیں سکتا۔ مناسب ہے کہ مولوی صاحب یا سرور سلطان کا بھائی اس کو ایک ہفتہ تک لے جاویں۔ دیگر خیریت ہے۔ ۲۲ ستمبر ۱۹۰۷ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ