مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 501 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 501

مکتوبات احمد ۵۰۱ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبرے محبتی اخویم مولوی غلام حسن صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ انگور سفید کے دو ٹوکرہ پہنچے جس میں سے بباعث شدت گرمی قریب نصف خراب ہو گیا تھا باقی دوستوں میں تقسیم کیا گیا اور جب انگور پہنچا تب میرے لڑکے مبارک احمد اور لڑکی کو سخت خسرہ نکلا ہوا تھا اب وہ ضد کرتے ہیں کہ ہمارے لئے منگوا دو اور بباعث گرمی خسرہ ان کو مفید ہے۔ اس لئے دوبارہ تکلیف دیتا ہوں کہ دوٹو کرہ انگور جو آپ نے محض اپنی مرضی سے بھیجے تھے اب ایک ٹوکرہ انگور سفید ہماری مرضی سے بھیج دیں اور جہاں تک ممکن ہو جلد اطلاع دے دیں تا خراب نہ ہو مگر اس خط کے پہنچنے کے بعد بہت جلد بھیج دیں ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔ ور جولائی ۱۹۰۶ء مہر انگوٹھی ہوئی ہیں والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان