مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 499 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 499

مکتوبات احمد ۴۹۹ جلد چهارم بھی کروں گا اور بصورت رضا مندی یہ ضروری ہوگا کہ ہمارے خاندان کے طریق کے موافق آپ لڑکی کو روریات علم دین سے مطلع فرماویں اور اس قدر علم ہو کہ قرآن شریف با ترجمہ پڑھ لے۔ نماز اور روزہ اور زکوٰۃ اور حج کے مسائل سے باخبر ہو اور نیز بآسانی خط لکھ سکے اور پڑھ سکے۔ اور لڑکی کے نام سے مطلع فرماویں اور اس خط کے جواب سے اطلاع بخشیں ۔ دیگر خیریت ہے ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ چونکہ دونوں کی عمر چھوٹی ہے اس لئے تین برس تک شادی میں تو قف ہوگا۔ مکتوب نمبر ۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی اخویم مولوی غلام حسین کے صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ تجویز قرار پائی ہے کہ ہمارے دونوں لڑکوں کی انہی دنوں میں شادی کی جائے تا اس کام سے فراغت ہو۔ ہاں ایسا ہو گا کہ دونوں لڑکیاں بطور رسم قادیان میں ایک ہفتہ تک رہ کر پھر اس وقت تک ہوگا اپنے والدین کے گھر میں رہیں گی کہ جب تک بالغ ہو جائیں۔ اس طرح پر ہمارے سر پر سے یہ دو فرض ادا ہو جائیں گے۔ ایک طرف سے قبول کا خط آ گیا ہے اب آپ بھی اپنی منشا سے مطلع فرماویں۔ آپ کو اپنی لڑکی کے لئے دنیا داروں کی طرح بہت کچھ سامان کی کچھ ضرورت نہیں ہوگی ہر یک وقت ایسے موقعوں کے لئے کھلا ہے۔ جواب سے جلد تر مطلع فرماویں۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ لے مراد حسن ہے۔ ناشر