مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 498 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 498

مکتوبات احمد ۴۹۸ جلد چهارم اس نے نہ صرف حسن معاشرت میں فرق دکھلایا بلکہ دھو کہ بھی دیا اس لئے مہر ضرور واجب الادا تھا۔ مگر ان باتوں کو خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ فریقین میں سے سچا کون ہے اور جھوٹا کون ۔اس تھا۔مگر لئے یہ فیصلہ نہایت عمدہ اور صحیح ہے کہ صفیہ کا مہر ضائع ہوا اور میاں عبدالحنان کا زیور ۔ دونوں کی بد قسمتی ہے کہ اس رشتہ کا ایسا منحوس انجام ہوا ۔ کچھ شامت اعمال ہے تو یہ استغفار کرنا چاہیئے ۔ مجھے نہ صفیہ کی کچھ رعایت ہے نہ عبدالحنان سے کچھ فرق ہے۔ اس کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور مجھے اس رشتہ کے ٹوٹنے پر افسوس ہے کہ ناحق شماتت اعداء کا موجب ہوا ۔ البتہ مرد اس قدر قابل ملامت ہے کہ اگر مرد سے جیسا کہ شرط ہے آثار محبت اور حسن معاشرت ظاہر ہوں تو کبھی ممکن نہیں کہ عورت اس سے علیحد گی چاہے۔ خیر ہر چہ شد شکوہ ۔ الخير فيما وقع ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۴ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبتی مکرمی اخویم مولوی غلام حسین کے صاحب سلمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس سے پہلے اخویم مولوی عبدالکریم صاحب نے برخوردار محمود احمد کے رشتہ ناطہ کے لئے عام دوستوں میں تحریک کی تھی اور آپ کے خط کے پہنچنے سے پہلے ایک دوست نے اپنی لڑکی کے لئے لکھا اور محمود نے اس تعلق کو قبول کر لیا تھا بعد اس کے آج تک میرے دل میں تھا کہ بشیر احمد اپنے درمیانے لڑکے کے لئے تحریک کروں جس کی عمر دس دس برس کی ہے اور صحت اور متانت مزاج اور ہر یک بات میں اس کے آثار ا چھے معلوم ہوتے ہیں اور آپ کی تحریر کے موافق عمر بھی باہم ملتی ہے اس لئے یہ خط آپ کو لکھتا ہوں اور میں قریب ایام میں اس بارے میں استخارہ لے مراد حسن ہے۔ ناشر