مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 490
مکتوبات احمد ۴۹۰ جلد چهارم مرزا عزیز احمد صاحب نے میانوالی سے مفصلہ ذیل خط حضرت کی خدمت میں بھیجا تھا۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بخدمت امام زمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته فدوی اپنے گذشتہ قصوروں کی معافی طلب کرتا ہے اور التجا کرتا ہے کہ اس خاکسار کی گذشتہ کوتاہیوں کو معاف کر کے زمرہ تابعین میں شامل کیا جائے ۔ نیز اس عاجز کے حق میں دعا فرماویں کہ آئندہ اللہ تعالیٰ ثابت قدم رکھے ۔ حضور کا عاجز عزیز احمد اس کے جواب میں حضرت صاحب نے فرمایا کہ۔ مکتوب ہم وہ قصور معاف کرتے ہیں ۔ آئندہ اب تم پر ہیز گار اور سچے مسلمانوں کی طرح زندگی بسر کرو اور بڑی صحبتوں سے پر ہیز کرو ۔ بُری صحبتوں کا انجام آخر بُرا ہی ہوا کرتا ہے ، * الحکم نمبر ۳۸ جلد ۱۱ مورخه ۲۴ را کتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۴