مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 489 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 489

مکتوبات احمد ۴۸۹ جلد چهارم رض حضرت مرزا عزیز احمد صاحب حضرت صاحبزادہ صاحب رضی اللہ عنہ ۳ را کتوبر ۱۸۹۰ء کو پیدا ہوئے۔ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں ابتدائی تعلیم پائی ۔ جس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے علی گڑھ تشریف لے گئے ۔ آپ لمبے عرصہ تک ایک محنتی فرض شناس اور دیانتدار افسر کی حیثیت سے سرکاری ملازمت میں رہے اور بالآخر ۱۹۴۵ء میں اے ڈی ایم کے اعلیٰ عہدہ سے ریٹائر ہوئے ۔ اس کے بعد بقیہ ساری زندگی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی خدمت کے لئے وقف رکھی ۔ قیام پاکستان اور ہجرت کے بعد ۱۶ جولائی ۱۹۴۹ء کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے آپ کو صدرانجمن احمد یہ پاکستان کا ناظر اعلیٰ مقرر فرمایا ۔ اس عہدہ پر آپ ۳۰ را پریل ۱۹۷۱ ء تک فائز رہے۔ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد مارچ ۱۹۳۰ء میں آپ کی دوسری شادی حضرت میر محمد اسحق صاحب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی محترمہ سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ سے ہوئی جن کے بطن سے اللہ تعالیٰ نے پانچ صاحبزادیاں اور دو صاحبزادے عطا فرمائے ۔ حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب کا وجود باجود اپنے نہایت اعلیٰ اوصاف اور اہم دینی خدمات کے علاوہ اس لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کا ایک نشان تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة والسلام کو بذریعہ خواب آپ کے قبول احمدیت کا نظارہ دکھایا گیا تھا جو کہ حیرت انگیز رنگ میں پورا ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے والد بزرگوار سے پہلے یعنی مارچ ۱۹۰۶ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دست مبارک پر بیعت کرنے کا شرف حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ سیرت حضرت مرز اسلطان احمد صاحب مولفہ میرا نجم پرویز صاحب صفحه ۸ تا ۱۰