مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 462
مکتوبات احمد جلد چهارم حضرت اقدس کا جواب : مکتوب نمبر ۴ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ تعلق ملازمت ہے اس لئے آپ کو اجازت ہے کہ آپ تشریف لے جاویں اور نیز میں آپ کو خوشی سے اجازت دیتا ہوں کہ آپ کشتی نوح کی نصائح کا حصہ ترجمہ کر کے اس ملک میں شائع کریں اور نیز بہتر ہوگا اگر میرے دعوئی اور ثبوت اور نشانوں کے متعلق کسی قدر جو تبلیغ کے لئے کافی ہو اس زبان میں ترجمہ کر کے شائع کر دیں اور مناسب ہے کہ کسی وقت دوبارہ آنے کا قصد رکھیں کہ ضرروری ہے۔ ☆ والسلام مرزا غلا احمد عفی عنہ الحمد للہ کہ حضور کی دعا سے اب میری طبیعت بہت اچھی ہے ۔ بقایا مرض کے دفعیے کے لئے دعا فرماویں۔ ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء فقط والسلام عاجز عبد الرحیم مکتوب نمبر ۵ حضور کا جواب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ الحمد للہ کچھ افاقہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ صحت کامل عطا فرمادے۔ انشاء اللہ سلسلہ دعا کا جاری رہے گا کہ والسلام مرزا غلام احمد رجسٹر روایات صحابہ کرام نمبر ۱ اصفحہ ۳۱۴۰۳۱۳ رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱ ۱ صفحه ۳۰۳