مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 416
مکتوبات احمد ۴۱۶ جلد چهارم گیا۔ دل توڑنے والے واقعہ نے مجھ کو عجیب در دو غم میں ڈالا۔ میں نے اس عزیز مرحوم کے لئے دل و جان سے دعا کی ہے۔ اور آپ کے لئے بھی دعا کرتا ہوں کہ آپ کو اپنے اپنے فضل و کرم سے صبر عطا فرمادے ۔ اس سے سخت تر صدمہ دُنیا میں میں نہیں ۔ کہ باپ اپنے پیارے اور جوان لڑکے کو اپنے ہاتھ سے دفن کرے ۔ آپ کے دل کو تھام لے اور اس رنج کے بعد اپنے فضل سے کوئی بڑی خوشی پہنچا دے ۔ آمین ثم آمین ۔ ہمیشہ اپنی خیر و عافیت عافیت ۔ سے مجھے مطلع و مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ ۴ فروری ۱۸۹۴ء - والسلام خاکسار غلام احمد از سیالکوٹ مکان میر حکیم حسام الدین صاحب رئیس