مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 248
مکتوبات احمد ۲۴۸ مکتوب نمبر ۱۱۳ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ انتیس سے روپے پہنچے ۔ حسب تحریر تقسیم کی گئی جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - طبیعت کا یہ حال ہے کہ میں نے حسب تحریر آپ کے عرق کا فور ترک کر دیا تھا اور بجائے اس کے کوکو وائن استعمال کرنا شروع کیا اور سکاٹش ایملشن مگر میں سمجھ نہیں سکتا ۔ تعجب کی جگہ ہے کہ ابھی ایک دن بھی اس تبدیلی پر نہیں گزرا تھا ۔ قریباً نصف رات کے بعد یا کچھ پہلے سونے کی حالت میں مجھ کو سخت بے قراری نہایت درجہ کی حرارت معلوم ہوئی اور دل چاہا ہے کہ تمام کپڑے اُتار کر باہر نکل جاؤں ۔ کچھ سمجھ نہیں آتی کہ اس قدر گھبراہٹ اور گرمی کیوں ہے اور لوگ لحاف میں لیٹے ہوئے سردی کی شکایت کرتے ہیں مگر مجھے گرمی محسوس ہوتی تھی نبض میں بھی تیزی آگئی ایسی گرمی کہ جس کا اثر خطر ناک محسوس ہوتا تھا ۔ آخر میرے دل میں گذرا کہ وہی عرق کا فور پی کر دیکھوں تب میں نے اندازہ سے بھی زیادہ پی اور کچھ عرق کھجور پیا تب طبیعت بحال ہو گئی اس وقت سے بحال ہے ۔ ابھی تک کچھ کم درجہ کی غیر طبع حرارت کے استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔ در حقیقت طبائع کا بھی کچھ ٹھکا نہ نہیں ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - باقی ہر طرح سے خیریت ہے ۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ