مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 247
مکتوبات احمد ۲۴۷ جلد چهارم مکتوب نمبر ااا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محتی عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ پچھلے کئی روبلے سے دست اور کثرت پیشاب کا مرض ساتھ ساتھ چلی جاتی ہے۔ بہتر ہوتا اگر بل پختہ تازہ کسی قدر آ جائے ۔ باقی خیریت ہے ۔ اس طرف طاعون کا سخت دورہ ہے۔ والسلام خاکسار مکتوب نمبر ۱۱۲ مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ ترقی تنخواہ آپ کو مبارک ہو ( آمین ) ۔ گھر کے مشورہ اور اتفاق سے میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ ستمبر کے مہینہ میں برخوردار محمود احمد کا اُس طرف روانہ ہونا مناسب نہیں سمجھا گیا اور یہی قرار پایا ہے کہ وہ اِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ آگرہ میں آپ کے پاس آئے گا ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔ لے ۔ زائد کیا گیا۔ (ناشر) والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ