مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 237
مکتوبات احمد ۲۳۷ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۹۳ محبی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ * نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید کہ إِنْ شَاءَ الله تعالی اس جگہ سے برات کے لوگ ۲ راکتو بر یا ۳ راکتو بر ۱۹۰۲ء کو روانہ ہوں گے۔ وہ امرتسر سے یا بٹالہ سے جیسا موقعہ ہو تا ر دے دیں گے کہ فلاں وقت وہ پہنچ سکتے ہیں ۔ دو تین مستورات بھی ساتھ ہوں گی۔ اُن کی سواریوں کے لئے بندو بست کر چھوڑیں۔ باقی خیریت ہے۔ ۲۸ ستمبر ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۹۴ محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ کئی دن ہوئے کہ پہنچا تھا۔ مجھے خونی زحیر ہو گئی تھی اور گھر میں بخار ہو گیا تھا اور دوسرے عوارض بھی تھے۔ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے آرام ہے مگر گھر میں ابھی درد عصا بہ باقی ہے ۔ اِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ وہ بھی آرام ہو جائے گا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔ ۱۸ مارچ ۱۹۰۳ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ