مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 223 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 223

مکتوبات احمد ۲۲۳ جلد چهارم تک سو صفحہ چھپ چکا ہے ۔ شاید دو ماہ تک یہ کتاب ختم ہو ۔ بہر حال اس کتاب کے ختم ہو چکنے کے بعد یہ جماعت نصیبین کی طرف جائے گی ۔ امید کہ ہمیشہ آپ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے ۔ اس طرف جالندہر کے علاقہ میں اب پھر طاعون شروع ہے ۔ دیکھیں خدا تعالیٰ کیا کرتا ہے ۔ باقی خیریت ہے ۔ ۱۵ فروری ۱۹۰۰ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان مکتوب نمبر ۷۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ - * نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ دس ملی روپے مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے آمین ۔ میں آپ سے ایک خاص طور پر مح ور پر محبت رکھتا ہوں یہ آپ کے اس دلی اخلاص کا اثر معلوم ہوتا ہے جو میرے دل کو محبت کی طرف کھینچتا ہے ۔ اس عید پر کثیر احباب جمع ہوں گے ۔ بہت تا تاکید کی گئی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سب دوست قادیان میں عید پڑھیں ۔ لہذا بہت آرزو ہے کہ ا آرزو ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو آ ہو سکے تو آپ بھی اس عید پر تشریف لا ویں تا دوستوں کے مجمع کو دیکھ کر خوشی حاصل ہو ۔ اور نیز سب دعا میں مجمع کو الفضل نمبر ۲۱۰ جلد ۳۴ مورخه ۹ رستمبر ۴۶ صفحه ۳ لے یہ عید آخری اس سال میں ہے خدا جانے آئندہ سال میں کون زندہ رہے اور کون نہ رہے۔