مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 222
مکتوبات احمد ۲۲۲ جلد چهارم حقیقت خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ یہ حاکم عالم الغیب تو نہیں ہے۔ اس کے دل میں یہ جما دیا گیا ہے کہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی پیشگوئی محمد حسین کو سخت صدمہ پہنچانے کے لئے کی گئی تھی ۔ غرض بہتان اور جھوٹ اور افترا کو کمال تک پہنچادیا ہے ۔ ۲۴ را گست ۱۸۹۹ء پیشی کے لئے مقرر ہے ۔ ر اگست ۱۸۹۹ء مکتوب نمبر ۷۲ والسلام خاکسار غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک میں آپ کا عنایت نامہ جس میں ایک دس روپیہ کا نوٹ بھی تھا ۔ اور دوا بھی تھی پہنچ کر باعث مسرت ہوا ۔ اور آپ کے حق میں دعائے عافیت دنیا و آخرت کی گئی ۔ یہ بھی ایک خوشی کی بات ہوئی کہ میں نے وہ آپ کا محبت نامہ بند کا بند گھر میں دے دیا تھا ۔ اور ان سے کہہ دیا تھا کہ اس میں تمھارے لئے ہے جو کچھ ہے خط مجھے لا دینا ۔ اور دل میں یہ خیال تھا کہ اور کیا ہو گا دوا ہو گی ۔ مگر انھوں نے کھولکر مجھے ایک نوٹ دس روپیہ کا دکھایا اور کہا کہ اب یہ میرا ہوا کیونکہ تم نے کہا تھا کہ اس میں جو کچھ ہے تمھارا ہے سو میں نے ۔ وہ نوٹ گھر میں دے دیا ۔ گویا آپ نے دوا کے ساتھ یہ غذا بھی بھیجی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - کتاب تریاق القلوب، تو اب بالکل طیار ہے لیکن چونکہ مرزا خدا بخش صاحب نصیبین کی طرف تیار تھے ۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ ایک عربی کتاب تیار کر کے ان کو دی جائے ۔ سو کتاب ” تریاق القلوب، جس میں سے صرف دو چار ورق باقی ہیں بالفعل ملتوی رکھی گئی۔ اور کتاب عربی لکھنی شروع کر دی گئی۔ جس میں سے اب الفضل نمبر ۱۹۰ جلد ۳۴ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۴۶ء صفحه ۳