مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 219 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 219

مکتوبات احمد ۲۱۹ جلد چهارم بعد ڈیڑھ رتی کونین اور ڈیڑھ رتی کافور کی گولی بنا کر عرق گاؤ زبان اور بید مشک کے ساتھ دے دیا۔ لڑکا جو میت کی طرح تھا گولی اور عرق دینے کے بعد صرف چند منٹ کے بعد ہی اُٹھ کر بیٹھ گیا اور اگر یہ دوا چند دفعہ دی جائے تو یقین ہے کہ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا مگر قبض نہ ہو اور نہ بہت اسہال ہو صرف رفع قبض کی حالت ہو۔ دعا انشاء اللہ برابر کی جائے گی ۔ اطلاع دیتے رہیں ۔ یہ بھی خیال رہے کہ جگر میں خدانخواستہ ورم نہ ہو یا طحال نہ ہو کیونکہ تیز تپ اگر زیادہ مدت رہے تو اکثر طحال یا ورم جگر ہو جاتی ہے ۔ اس صورت میں تپ اترنے میں نہیں آتا کیونکہ وہ اس وقت ورم کا ایک لازمی عارضہ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں بلا توقف علاج ورم کرنا چاہئے ۔ یہ لیپ نہایت مفید ہے اور بہت مجرب ہے ۔ انبلتاس مع خيار شیر آرد جو یعنی جو کا آٹا۔ توله روغن گل ۹ ماشه ۵ ماشه سرکه افسنتين سنبل الطيب ۵ ماشه ۵ ماشه آب گلو مصطکی ۵ ماشه ۶ ماشه ۴ توله بدستور دوائیں پیس کر لیپ کی طرح بنا کر گرم کر کے ورم کی جگہ پر لگا دیں اور اوپر روئی ہم کر کے ورم کی جگہ پر لگاد باندھ دیں ۔ اگر تپ تلبین اور کونین اور کافور اور عرق سم الفار سے دور نہ ہو تو پھر غالباً کسی مرض نہ غالباً مرض کا عرض ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ جلد تر شفا بخشے ۔ آمین ۔ آج میرے پسر چہارم مبارک احمد کا عقیقہ روز دوشنبہ میں ہوا ارادہ یکشنبہ کا تھا مگر ایسی مجبوری پیش آئی کہ دو شنبہ کو عقیقہ کرنا پڑا۔ بعد میں یاد آیا کہ عرصہ چود آل برس کا ہوا ہے کہ ایک خواب آئی تھی کہ چار لڑکے ہوں گے اور چوتھے لڑکے کا عقیقہ پیر کے دن ہوگا ۔ سو یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے پیشگوئی تھی جو پوری ہوئی ۔ ۲۶ جون ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ