مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 218
مکتوبات احمد ۲۱۸ جلد چهارم مکتوب نمبر ۶۷ * بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ مجھے ایک اشد ضرورت درپیش ہے ۔ اس لئے بہمراہ چند اور مخلص دوستوں کے آپ کو بھی جو اول درجہ کے اخلاص اور محبت پر ہیں بوجہ ضرورت تکلیف دیتا ہوں کہ وہ پانچ صدر روپیہ جو آپ ماہ بماہ مجھے دیتے ہیں وہ چار ماہ کے پیشگی کے حساب سے ہیں عنہ روپیہ بھیج دیں اور آئندہ جب تک اس میں عنہ پیشگی روپیہ کی میعاد ختم نہ ہو کچھ نہ بھیجیں ۔ ضرورت کی وجہ سے تکلیف دی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو جلد ارسال فرماویں ۔ اور کل سے میاں عبد الحکیم صاحب ڈاکٹر پٹیالہ ملنے کے لئے آئے ہوئے ہیں ۔ ۳۰ رمئی ۱۸۹۹ء تک میرے پاس رہیں گے ۔ یکم مئی ۱۸۹۹ء مکتوب نمبر ۶۸ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ☆ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا کارڈ پڑھ کر بہت تردد ہوا ۔ اللہ تعالیٰ لڑکی کو کو بہت جلد شفا عنایت فرماوے آمین - إِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ دُعا کرتا رہوں گا ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرما دے۔ میرا لڑکا ایک دفعہ تپ سے سخت بیمار ہوا تھا۔ میں نے خفیف سی تاخیر کے بعد یعنی صرف ایک دفعہ نرم پاخانہ آنے کے رض سیرت احمد از حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب صفحہ ۲۲۲