مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 180 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 180

مکتوبات احمد ۱۸۰ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۵ محبتی مخلصی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام م عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کا محبت نامہ اور تحفہ لکھنو جو آم نہایت عمدہ اور شیریں تھے پہنچا۔ تمام گھر میں اور جماعت میں تقسیم کئے گئے اور ہر ایک ان کو کھا کر بہت خوش ہوا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ۔ لکھنو میں ہمارے دوستوں میں سے کوئی نہ تھا اس لئے خط نہ لکھا ۔ امید کہ اب آپ کے قیام سے تحریکات شروع ہو جائیں گی ۔ ہمیشہ اپنی خیریت وعافیت سے مطلع ومسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ اخویم محمد یوسف خان صاحب کو السلام علیکم پہنچے ۔ خدا تعالیٰ آپ کی رفاقت میں ان کی پریشانی بھی دور کرے ۔ نوٹ : یہ خط ۱۸۹۳ء کا ہے جبکہ حضرت والد صاحب مرحوم مغفور تعلیم سے فارغ ہو کر لکھنو میں متعین ہو گئے تھے۔ اس خط پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دستخط محفوظ نہیں رہے ۔ الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱۱،۱۰ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۳۹ء صفحه ۴۰ خاکسار خلیفہ صلاح الدین