مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 179
مکتوبات احمد ۱۷۹ جلد چهارم مکتوب نمبر ۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی محتی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو اور عزیز میاں عبد الحکیم خان صاحب کو جلسہ پر آنے کی فرصت دے۔ اور میں بھی مشتاق ہوں کہ آپ دونوں عزیز ضرور تشریف لاویں۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۱۸ دسمبر ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور لاہور میڈیکل کالج ۔ بخدمت اخویم عزیزی خلیفہ رشید الدین صاحب طالب علم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۴ عزیزی محتی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ دوا مرسلہ آپ کی مجھ کو پہنچ گئی۔ اللہ جل شانہ آپ کو بہت بہت اجر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ عليكم بخدمت اخویم میاں عبد الحکیم خان صاحب السلام علیکم ۔ ۱۹ جنوری ۶۹۳ خاکسار غلام احمد از قادیان بمقام لاہور میڈیکل کالج ۔ بخدمت اخویم عزیزی خلیفہ رشید الدین صاحب طالب علم الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱۱،۱۰ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۳۹ء صفحه ۴۰ / الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱۵ تا ۱۸ مورخه ۲۸ رمتی و ۷ رجون ۱۹۳۹ء صفحه ۲۳