مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 112
مکتوبات احمد ۱۱۲ جلد چهارم مکتوب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط پہنچا۔ ہر یک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ۔ اگر آپ سچے اعتقاد اور ایمان پر قائم ہوں گے ۔ امید کہ اللہ تعالی بہر حال آپ کے لئے بہتر کرے گا گو جلدی یا کسی قدر دیر سے ۔ استقامت اور حسن ظن کی طرف رہیں ۔ آپ کو معہ آپ کی اہلیہ کے بیعت میں داخل کر لیا گیا ہے۔ بہتر ہے کہ اپنے حالات سے بار بار اطلاع دیں ۔ اور دو ہفتہ یا تین ہفتہ کے بعد اطلاع دے دیا کریں یہ ضروری ہے اور اگر ایک دفعہ قادیان میں آ جائیں تو بہت بہتر ہے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ ۲۰ اکتوبر ۱۹۰۶ء والسلام غلام احمد از قادیان