مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 111
مکتوبات احمد جلد چهارم حضرت سردار امام بخش خان صاحب آف کوٹ قیصرانی ذیل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک مکتوب مبارک کا جو خدا تعالیٰ کے ایک بہت بڑے نشان کا حامل ہے عکس دیا دیا جاتا جاتا ہے۔ یہ یہ مکتوب حضور نے سردار امام بخش خاں صاحب مرحوم کوٹ قیصرانی کے نام اس وقت تحریر فرمایا تھا جب سردار صاحب موصوف کو ان کے والد صاحب کے کہنے پر گورنمنٹ نے ریاست سے نکال دیا اور اس بے کسی اور بے بسی کی حالت میں سردار صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر کے اپنی مشکلات کے دور ہونے کے لئے درخواست دعا کی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سردار صاحب کے خط کے جواب میں ان کو یہ مکتوب ارقام فرمایا اور تسلی دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے بہتر کرے گا ۔ گو جلدی یا کسی قدر دیر سے ۔“ آخر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ان الفاظ کو پورا کرنے کے لئے یہ انتظام کیا کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے عہد سعادت مہد کے شروع میں سردار صاحب کے والد صاحب نے گورنمنٹ کو ان کے واپس آنے کی اجازت کے لئے لکھا اور انہیں اجازت مل گئی ۔ اس کے بعد تھوڑے عرصہ میں ہی ولی عہد دیوانہ ہو گیا اور ان کے والد صاحب فوت ہو گئے ۔ اس پر سردار صاحب رئیس مقرر کئے گئے ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا معجزانہ رنگ میں پوری ہوئی ۔ الفضل نمبر ۸۵ جلد ۱۵ مورخہ ۲۷ را پریل ۱۹۲۸ ء صفحہ ۷