مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 78
مکتوبات احمد ۷۸ جلد سوم مکتوب نمبر ا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ہر ایک خط کے پہنچنے پر دعا کی گئی۔ اِنْ شَاءَ اللہ بعد میں کئی دعائیں کی جائیں گی ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین ۔ ۱۴ جون ۱۹۰۷ء والسلام مرزاغلام احمد علی اللہ مکتوب نمبر ۱۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حبی فی اللہ عبد المجید خاں نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط ملا ۔ آپ کے واسطے دعا کی جاتی ہے۔ حساب سرکاری میں اللہ تعالیٰ سہولت عطا فرمائے ۔ والسلام - انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا۔ آپ کا قریباً ہر روز خط پہنچتا ہے اور دعا بھی کی ہے ۔ ۱۲ جون ۱۹۰۷ء والسلام خاکسار مرز ا غلام احمد (نوٹ ) خط نمبر ۱۲ کا ابتدائی حصہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب قبلہ کا قلمی ہے جو ان ایام میں حضور کے کا تب خطوط تھے یا آجکل کی اصطلاح میں پرائیویٹ سیکرٹری ۔ ان کی عادت میں تھا کہ جن خطوط کے جواب کے لئے حضرت کا ارشاد بھی ہوتا تھا۔ خط لکھنے کے بعد حضرت کے حضور اس نیت اور مقصد سے پیش کر دیتے کہ حضرت بھی خود کوئی جملہ یا کم از کم اپنا دستخط ہی کر دیں جس کے خدام طلب گار رہتے تھے۔ ان ایام میں حضرت منشی محمد خاں صاحب رضی اللہ عنہ