مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 77 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 77

مکتوبات احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ جناب عالی ! 44 جلد سوم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور ! عاجز کئی ایک عریضہ جات خدمت بابرکت میں گزارش کر چکا ہے۔ مگر اس وقت تک کوئی جواب غلام کو نہیں ملا ۔ اس صورت میں طبیعت بے قرار ہو جاتی ہے ۔ اس لئے بار بار تکلیف دی جاتی ہے۔ یہاں پلیگ بڑی سخت ہے۔ حضور ہمارے لئے دعا فرماویں ، بارگاہ الہی میں محض حضور کے تعلق کو جتا جتا کر دعا کی جاتی ہے ورنہ ہماری روحانی حالت بہت گندی ہے ۔ حضور کے جواب کا منتظر ۔ از کپورتھلہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۷ء عبد المجید خاں حضور کا غلام برادرم السلام علیکم بشارت نامہ ارسال خدمت ہے۔ خدا تعالیٰ کا فضل آپ کے ساتھ ہو۔ خادم محمد صادق ( نوٹ ) اس کے بعد کے خطوط میں خاں صاحب کے اصل خط بھی درج کر دیئے ہیں جن کے جوابات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے دیئے گئے ہیں ۔ (عرفانی کبیر ) مکتوب نمبر ها السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جواب لکھ دیں کہ خطوط آپ کے پہنچتے ہیں ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو مع تمام عزیزوں کے طاعون سے محفوظ رکھے۔ والسلام