مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 72
مکتوبات احمد ۷۲ جلد سوم منشی محمد اروڑا صاحب اور دوسرے کپورتھلہ کے دوستوں سے دلی محبت ہے پھر کیونکر ہو کہ ایسی جماعت کی نسبت کوئی ناگوار کلمہ منہ سے نکلے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس دنیا اور آخرت میں خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرے ساتھ ہوں گے اور آپ ان دوستوں میں سے ہیں جو بہت ہی کم ہیں۔ آپ نے دلی محبت سے ساتھ کیا اور ہر ایک موقع پر صدق دکھلایا پھر کیونکر فراموش ہو سکتے ہیں ۔ چاہیئے کہ فرصت کے وقتوں میں ہمیشہ ملتے رہیں ۔ باقی تمام احباب کو السلام علیکم ۔ ۲۷ جنوری ۱۸۹۴ء خاکسار ☆ میرزا غلام احمد علی اللہ عنہ حضرت خان عبد المجید خاں صاحب رضی اللہ تعالی عنہ مکتوب نمبر بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم عبدالمجید خان صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط پہنچا۔ میں انشاء الله القدیر دعا کروں گا ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے ۔ اسی طرح بار بار یاد دلاتے رہیں تا دعا کا سلسلہ جاری رہے ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔ ور جولائی ۱۹۰۶ء والسلام مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ اخبار بدر نمبر ۳۷ جلدے مورخہ یکم اکتوبر ۰۸ صفحه ۶