مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 71
مکتوبات احمد ال مکتوب نمبر ۲ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی مخلصی اخویم محمد خان صاحب نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا اخلاص نامہ پہنچا۔ ہر ایک صدمہ اور مصیبت پر اللہ جل شانہ ثواب عطا فرماتا ہے اور اگر مصیبت نہ ہوتی تو مومن کے لئے خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کے بارہ میں اور کوئی راہ نہ ملتا جو کچھ وہ پسند کرے وہی بہتر ہے۔ بانشراح دل صبر کرنا چاہئے ۔ تا مولی جلیل راضی ہوا اور گناہ بخشے جاویں ۔ یہ عاجز ضعیف اور بیمار ہے اس لئے زیادہ نہیں لکھ سکا ۔ آپ کی ہمشیرہ مرحومہ کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی ہے ۔ مطمئن رہیں ۔ ۲۶ را گست والسلام ☆ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۳ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی مخلصی اخویم محمد خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ زبانی اخویم منشی محمد اروڑا صاحب معلوم ہوا کہ آں محب نے اخویم مولوی حکیم نورالدین کی تحریر کو اپنی نسبت خیال کیا ہے مگر حاشا وکلا ایسا نہیں ہے ۔ آپ دلی دوست اور مخلص ہیں اور میں آپ کو اور اپنی اس تمام مخلص جماعت کو ایک وفادار اور صادق گروہ یقین رکھتا ہوں اور مجھے آپ سے اور بدر نمبر ۳۲ جلد ۸ مورخه ۳ جون ۱۹۰۹ء صفحه ۶