مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 485 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 485

مکتوبات احمد الده جلد سوم مکتوب نمبر ۹ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے کئی عنایت نا ۔ اعنایت نامے پہنچے ہیں ۔ بوجہ سرگردانی سفر کے جلد جواب نہیں لکھ سکا مگر مجھ کو آپ کی پریشانی سے سخت تردد اورغم ہے۔ اور میں دل سے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے فکر کو جلد دور کرے اور اپنی طرف سے آپ کے لئے وجہ معاش عطا فرماوے ۔ مجھے آپ کا بہت خیال اور از حد خیال رہتا ہے اور دعا کی جاتی ہے مگر ہر ایک امر وقت پر موقوف ہے ۔ وہ لوگ بیوقوف ہیں جو آپ کو ڈراتے ہیں کہ آپ بہت سادہ ہیں کہ آپ سے نوکری نہیں ہوگی ۔ وہ نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے مگر میرے نزدیک بجائے نوکری کے اگر آپ کسی ٹھیکہ کی طرف توجہ فرماویں تو یہ بہتر ہے اور میں اس وقت بمقام جالندھر ہوں اور غلہ منڈی میں بر مکان ۔۔۔۔۔۔۔ زین العابدین اترا ہوا ہوں ۔ آپ کی ملاقات کا از حد شوق ہے لیکن وقت پر موقوف ہے۔ زیادہ خیریت ۔ والسلام خاکسار غلام احمد از طرف حامد علی السلام علیکم از طرف مولوی عبدالکریم سہارنپوری السلام علیکم از جالندھر